- 19 رجب 1446هـ -
- 19 رجب 1446هـ - 19 2025


اسلامی جمہوریہ ایران
22 رمضان 1441هـ

اسلامی جمہوریہ ایران جنوب مغربی ایشا کا ایک ملک ہے، جو مشرق وسطی میں واقع ہے۔ ایران کی سرحدیں شمال میں آرمینیا ، آذربائجان ،  ترکمانستان  اور مشرق میں پاکستان اور افغانستان جبکہ مغرب میں ترکی اور عراق سے  ملتی  ہیں۔

ایران کا دار الحکومت  تہران ہے  اور  طرزِحکومت اسلامی جمہوریہ ہے، اور ایرانی ریال ان کی  کرنسی ہے۔  ایران کا کل   رقبہ تقریبا (1،648،195) کلومیٹرہے۔ اس طرح  سے ایران  رقبے کے لحاظ سے دنیا  میں (18) نمبر پر ہے ۔ایران  کی  کل آبادی تقریبا (78،000،000) نفوس پر مشتمل ہے،  ان میں مسلمانوں کی  آبادی 95 فیصد کے لگ بھگ ہے، اور باقی 5 فیصد دیگر مذاہب،  جیسے بہائی ، زرتشت، عیسائیت، اور یہودیت  ہیں۔

انتظامی طور پر ایران 31 صوبوں پر مشتمل ہے۔ ایران کے اہم شہروں میں   دارالحکومت  تہران ، مشہد ، اصفہان ، تبریز ، شیراز ، قم ، قزوین ، کیلن ، اور الہام ہیں۔ ایران  کی سرکاری زبان فارسی ہے ، نیز آذربائیجان ، عربی ، کرد اور کلیک  بھی بولے جاتے ہیں۔