واجب نمازیں پانچ ہیں:
1-یومیہ نمازیں: روزانہ کی نمازوں میں، فجر دو رکعت، ظہر کی چار رکعات، عصر کی چار رکعات، مغرب کی تین رکعات اور عشا کی چار رکعات ہیں۔
2- نماز طواف خانہ کعبہ: جس کے بارے میں مزید تفصیلات بعد ائیں گے۔
3- نماز آیات: یہ نمازقدرتی حوادث کے رونما ہونے کی وجہ سے پڑھی جاتی ہے
4- نماز میت: ( میت کے جنازے پر پڑھی جانے والی نماز)
5-وہ نمازین جو نذر، منت یا کسی میت کی طرف سے اجیر بن جانے کی وجہ سے کوئی اپنے آپ پر واجب کرے۔
اور کچھ مستحب نمازیں بھی ہیں اسلام میں مستحب نمازوں کی بہت تاکید کی گئی ہے اور ان کے لئے بہت زیادہ اجر و ثواب بیان ہوا ہے
نمازِ نافلۂ ظہر کی رکعتیں آٹھ ہے، اور یہ نماز ظہر سے قبل پڑھی جاتی ہے۔
نماز نافلۂ عصرکی رکعتیں آٹھ ہیں، اور یہ عصر کی واجب نماز سے قبل بجا لائی جاتی ہیں۔
نماز نافلۂ مغرب کی رکعتیں چار ہیں اور یہ نماز مغرب کے بعد پڑھی جاتی ہیں۔
نماز نافلۂ عشاء کی رکعتیں دو ہیں اور یہ دو رکعتیں بیٹھ کر پڑھی جاتی ہیں یا ایک رکعت کھڑے ہوکے پڑھی جاتی ہیں۔ نماز نافلۂ عشاء نماز عشاء کے بعد پڑھی جاتی ہے۔