- 22 جمادى الاول 1446هـ -
- 22 جمادى الاول 1446هـ - 24 2024


زکوۃ واجب ہونے کی شرائط
12 ربيع الاخير 1441هـ

فقہا ء کے نزدیک درجہ زیل شرائط  کے ساتھ انسان پر زکو'ۃ واجب ہو جاتا ہے۔

1-     مال انسان کی اپنی ملکیت ہو ۔

2-    مالک، بالغ  ہو

3-   مالک عاقل ہو

4-   مالک آزاد ہو غلام نہ ہو

5-   مالک کا زکوٰۃ کے مال میں تصرف کرنا شرعاً ممنوع نہ ہو اگر زكوٰۃ والا مال کسی فرد کی ملکیت میں ہو لیکن اس میں تصرف کرنا شرعاً ممنوع ہو تو اس پر زکوٰۃ واجب نہیں ہوگی اسی طرح وہ مال جو زکوٰۃ واجب ہونے سے پہلے رہن (گروی) رکھا  گیاہو یا زکوٰۃ واجب ہونے سے پہلے وقف کر دیا گیا ہوتو اس پر بھی زکوٰۃ نہیں ہے

 

کن چیزوں پر زکو'ۃ  واجب ہوتی ہے؟

1-     انعام ثلاثہ پر:  اونٹ ، گائے اور بھیڑ

2-    غلات اربعہ؛ گندم ، جو، خرما اور انگور(کشمش)

3-   نقدین: سونا اور چاندی

4-   تجارت كے مال کی زکوٰۃ :  جو افراد تجارت کے مال اور کام کے لیے سرمایہ رکھتے ہیں اور ان کا قصد یہ ہے کہ اس کے ذریعے تجارت اور کام کریں تو عمومی شرائط کے ہوتے ہوئے احتیاط واجب کی بنا پر لازم ہے کہ تجارت كے مال اور سرمایہ کی زکوٰۃ ادا کرے 

مندرجہ بالا  چیزوں پر زکو'ۃ واجب ہے  اس کے علاوہ اناج ، دالیں ،  چنا، ماش، راجما، چاول، مكئی، جوار،تِل اور اس کے مانند ان کی زکوٰۃ ادا کرنا مستحب ہے لیکن سبزیات جیسے پالک، دھنیا، پودینا، تلسی اور اسی طرح خربوزہ، کھیرا اور اس طرح کی چیزوں کی زکوٰۃ مستحب نہیں ہے۔