- 22 جمادى الاول 1446هـ -
- 22 جمادى الاول 1446هـ - 24 2024


ترکی
14 ذو الحجة 1441هـ

ترکی ایک اہم اسلامی ملک ہے۔بڑے لمبے عرصے تک عثمانیوں نے عالم اسلام کے بڑے حصے پر حکومت کی اور ان کا مرکز ترکی تھا۔ترکی کی سرحد شمال میں جارجیا اور بحیرہ اسود ، مغرب سے بلغاریہ ،یونان (یونان اور ترکی میں کچھ مسائل موجود ہیں) اور بحیرہ ایجیئن کے ساتھ ملتی ہے ، اسی طرح بحیرہ روم ، شام اور عراق ترکی کے ساتھ ہیں جبکہ مشرق میں اس کی سرحدیں ایران اور آرمینیا سے متصل ہیں۔

یہ مشرق وسطی کے انتہائی مشرق میں واقع ہے ۔ترکی کی سرحد کا بڑا حصہ سمندری سرحد پر مشتمل  ہے،اسی طرح ترکی میں ہی وہ مقام ہے جہاں براعظم ایشیا اور یورپ باہم ملتے ہیں ۔ترکی یورپ اور ایشا دونوں کے لیے ایک دوسرے میں داخل ہونے کے لیے دروازے کی حیثیت رکھتا ہے۔اسی محل وقوع نے ترکی کو اہم بنا دیا ہے ۔ترکی کا رقبہ 78562 کلومیٹر ہے۔ ترکی کی آبادی 77،103،347 افراد پر مشتمل ہے۔

ترکی کے 81صوبے ہیں اور اس کا دارالحکومت انقرہ ہے ، استنبول معاشی دارالحکومت ہے۔اس اہم شہروں میں ازمیر ، برسا ، اڈانا ، انتب ، کونیا ، انطالیہ ، دیار باقر ، مرسین شامل ہیں ۔ ترکی کا سیاسی نظام صدارتی ہے،اس کی کرنسی لیرا ہے۔ترکی کی سرکاری زبان ترکی ہے ، کرد اور آذری بھی بڑے پیمانے پر بولی جاتی ہیں۔