توحید کی معرفت کے لئے علماء نے مختلف راستے اپنائے اگرچہ وہ اس بات پر متفق ہوئے کہ اللہ واحد، احد، اور بے نیاز ہے۔ علماء میں سے کچھ اس تشبیہ کے قائل ہوئے اور کچھ نے اس کو جسمانی خصوصیات سے متصف کیا اور کچھ ایسے ہیں جنہوں نے اللہ سے ایسی صفات کی نفی فرمائی کیونکہ اللہ خود گواہی دیتا ہے کہ وہ واحد، احد، اور بے نیاز ہے جس کی مثل کوئی شی نہیں وہ قدیم ہے ہمیشہ سے ہے سننے والا حکمت والا ہے وہ حی وقیوم ،عزیز قدوس، قادر، غنی ، ہے جس کو کسی جوہر،صورت، عرض، خط، سطح، ثقل، خفۃ، سکون، حرکت، مکان و زمان سے متصف نہیں کیا جا سکتا ۔
اور وہ آیات جن سے بظاہر تجسیم ظاہر ہوتی ہے جیسے یداللہ ،جنب اللہ، وجہ اللہ اور جہاں نوح ع کو فرمایا باعیننا کہ ہمارے آنکھوں کے سامنے کشتی بنا وغیرہ جیسے کلمات پر مشتمل آیات کو مجاز پر حمل کیا جائے گا جن کا ظاہر کچھ اور باطن کوئی اورشی ہے ۔
اللہ عزوجل الوہیت وازلیت میں واحد ویکتا ہے کوئی شی اسکے مشابہ نہیں اور اس کو کسی شی کے مماثل ٹھرانا بھی جائز نہیں وہ معبودیت میں ایسا فرد ہے جسکے تمام وجوہات و اسباب میں کوئی ثانی نہیں ۔
اور اللہ کی معرفت ہر مکلف پر واجب ہے اس دلیل کیساتھ کہ وہ نعمتیں دینے والا ہے اور اس کی معرفت واجب ہے اور وہ موجود ہے اس دلیل سے کہ وہ عالم کو پیدا کرنے والا اور وجود بخشنے والا ہے اور جو بھی ایسی خصوصیات رکھتا ہو وہ خود بھی موجود ہوتا ہے۔
اللہ جل جلالہ ایسا واحد ہے جس کا ثانی نہیں کیونکہ اگر اس کے سوا بھی موجود ہو تو دو قدیم ذاتی ہونا لازم آتا ہے اور ان کے مابین اختلاف سامنے آجاتا ہے جیسا کہ ارشاد باری تعالی ہے لَوْ كَانَ فِيْـهِمَآ اٰلِـهَةٌ اِلَّا اللّـٰهُ لَفَسَدَتَا ۚ فَسُبْحَانَ اللّـٰهِ رَبِّ الْعَرْشِ عَمَّا يَصِفُوْنَ (الانبیاء- 22)
اگر ان دونوں میں اللہ کے سوا اور معبود ہوتے تو دونوں خراب ہو جاتے، سو اللہ عرش کا مالک ان باتوں سے پاک ہے جو یہ بیان کرتے ہیں۔
پس اگر وہ دو یا دو سے زائد ہوں تو معاملہ دو احتمال سے خالی نہیں، ان میں سے ایک مقدور ہو یا دونوں متغایر ہوں اگر مقدور ایک ہو تب بھی دونوں بنفسہ قادر نہیں اور اگر متغایر ہوں تب بھی دونوں کا ذاتی طور پر قادر ہونا محال ہے پس ثابت ہوا کہ وہ ایسا واحد ہے جس کا کوئی دوسرا نہیں کیونکہ دو قدرت والوں میں حق یہ ہے کہ مقدور متغیر ہوں