- 18 رجب 1446هـ -
- 18 رجب 1446هـ - 18 2025


مالدیپ
12 جمادى الاخير 1441هـ

سرکاری نام جمہوریہ مالدیپ ہے۔یہ ایشا میں برصغیر کے ساتھ واقع ہے ۔یہ جزائر کا مجموعہ ہے۔بحر ہند میں واقع ہے۔ یہ بھارت کے جزائر لکادیپ کے جنوب میں،جبکہ سری لنکا سے تقریباً سات سو کلومیٹر (435 میل) جنوب مغرب میں واقع ہے۔ 26 مرجانی چٹانیں ایک ایسے خطے کو تشکیل دیتی ہیں جو 1192 چھوٹے جزائر پر مشتمل ہے جن میں سے تقریباً 200 جزیرے ہی ایسے ہیں جن پر انسانی آبادی موجود ہے۔ مالدیپ کا دار الحکومت مالے ہے جہاں پورے ملک کی 80 فیصد آبادی قیام پزیر ہے۔ یہاں صدارتی نظام قائم ہے  یہ ۱۹۶۵ء میں   ۷۸ سال غلام رہنے کے بعد  آزاد ہوا ہے۔یہاں سو فیصد مسلمان  رہتے ہیں اس کی آبادی 324,000 افراد پر مشتمل ہے ۔مالدیب اقوام متحدہ،سارک اور او آئی سی کا ممبر ہے۔یہاں کی کرنسی روفیہ ہے  اور ڈھیوی یہاں کی قومی زبان ہے۔


آپ کو میں بھی دلچسپی ہو سکتی ہے