- 18 رجب 1446هـ -
- 18 رجب 1446هـ - 18 2025


معروف اور منکر کیا ہے؟
20 رجب 1440هـ

معروف لغت  میں اچھے عمل کو کہا جاتا ہےجیساکہ لسان العرب میں بیان ہوا ہے کہ معروف سے مراد وہ اچھا عمل ہے جس سے انسان کا نفس مطمئن ہو جاے۔

جبکہ منکر سے مراد ہے ہروہ کام جو شریعت کی نگاہ میں قبیح، حرام یا ناپسند ہو"

راغب اصفحانی اپنی کتاب معجم الفاظ القرآن میں رقم طراز ہیں کہ معروف سے مراد ہر وہ فعل ہے جو شرعا و عقلا مستحسن ہو جبکہ منکر سے مراد ہر وہ عمل جو شرعا و عقلا قبیح ہو۔

علامہ فضل بن حسن طبرسی متوفی 548 ھ جوکہ معروف مفسرین میں سے ایک  ہیں اپنی تفسیر " مجمع البیان" میں ان دونوں الفاظ کی تلخیص کرتے ہوے فرماتے ہیں کہ "معروف" سے مراد اطاعت ہے جبکہ "منکر" سے مراد معصیت ہے

اس کودوسرے الفاظ میں ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ امربالمعروف اور نہی عن المنکر تمام مسلمانوں پر واجب ہے اور یہ اسلامی عقیدے کو ایک حقیقت پسندانہ رویے میں تبدیل کرنے کے لئے ایک عملی اقدام ہیں۔ جس کا مقصد انسانی معاشرے میں اچھائی سے محبت اور برائیوں کا انسداد کرنا ہے۔ جس سے سیاسی، سماجی، اقتصادی حالات اورزندگی کے دیگر پہلوؤں میں بہتری آئے گی۔