- 26 جمادى الاول 1446هـ -
- 26 جمادى الاول 1446هـ - 28 2024


محمدیوں کی ابتدائی قیادت
12 شوال 1441هـ

حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم اپنی نبوت اور رسالت کے پہلے دن سے ہی  اس بات کی طرف متوجہ تھے کہ اس عظیم اور گراں بہا رسالت کی ذمہ داریوں کو نبھانے کے لیے ایسے افرادکو تیار کرنے کی ضرورت ہیں جو بعد میں اس ذمہ داری کو بوجہ احسن اداء کریں، اسی مقصد کی خاطر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم  نے ایسی شخصیات کا  چناؤکیا جن کو اللہ نے انتخاب کیا تھا، اوروہ انسانی اقدار، اخلاق حسنہ اور دیگر کمالات کے اعتبار سے آپ  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم  کے ہم مثل تھے، اور ان کو اللہ تعالیٰ نے ہر لمحہ اور لحظہ کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کا رفیق قرار دیا تھا، حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم پر جب وحی ہوتی تھی تو وہ اس کو درک کرتے تھے۔ آپ  صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے اس وقت اور بعد میں آنے والے زمانے کے لیے ایسی قیادت کی تربیت کی  جنہوں نے پیغام ِ رسالت ونبوت کو اداء کرنے میں اہم کردار اداء کیا، انہی عظیم تربیت یافتہ افراد میں سے بعض یہ ہیں: حضرت علی ابن ابی طالب علی علیہ السلام، حضرت عمار یاسرؓ، حضرت سلمان محمدیؓ، حضرت ابوزر غفاریؓ، حضرت مقداد۔


آپ کو میں بھی دلچسپی ہو سکتی ہے