یہ مقالہ سائنس دانوں کی خصوصیات اور جدت، سائنس ، تحقیق اور دریافت کے بارے میں ابو موسیٰ جابربن حیان الیزدی المعروف جابر بن حیان یا “جیبر ”سے منسوب ان کے اس نقطہ نظر کی نشان دہی کرتا ہے جو کہ جابر بن حیان کا منشور ہے۔
جابر بن حیان وہ پہلے برجستہ عالم ہیں جنہوں نے تاریخ اسلام کے اس سنہری دور کی بنیاد ڈالی جو اٹھارویں صدی سے بارہویں صدی عیسوی تک کے عرصے پر محیط ہے۔ جابر بن حیان کے نزدیک محققین، سائنس دان اور صاحبان علم ، وہ اہل فن ہیں جن کے تجربات ایک فن کی حیثیت رکھتے ہیں چنانچہ کسی بھی مخصوص شعبے میں مہارت رکھنے والے یا تحقیق کرنے والے صاحب فن کو انہوں نے (Majistery) (کرشماتی، جادوئی، غیر مرئی قوت کی حامل شخصیت) کا نام دیا هے۔
آج کل کے سائنس دانوں اور محققین کے“فن” کی جو خصوصیات انہوں نے صدیوں پہلے بیان کی تھیں وہ دور حاضر میں ایک معیار بن چکی ہیں۔ انہوں نے ایک “فنکار” کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کی خصوصیات کو بھی بالوضاحت بیان کیا ہے۔ جو سائنس کو پیشے کے طور پر نہیں اپناتے۔
انہوں نے قدرتی ذہانت، پیدائشی رغبت، علم پر عبور حاصل کرنے کی ہمت، گہری بصیرت، حکمت، ناقدانہ سوچ دور اندیشی، لچک، موافقت، ابھرنے کی قوت، مستقل مزاجی اور جذبہ ایثار کو سائنسدانوں کے ضروری اجزاء اور ان کی کامیابی کے ذرائع کے طور پر بیان کیا ہے۔ اس کے علاوہ فنڈز کی فراہمی، تعاون شراکت داری اور سماجی ہم آہنگی کو بھی (سائنسی ارتقاء کے لیے) لازمی قرار دیا ہےجبکہ تندخوئی، تکبر اور مسابقت کے فقدان کو بھی سائنس کے فن میں (منفی ) کردار کا حامل قرار دیا ہے۔
یہ مقالہ سائنسی پیچیدگیوں کے حوالے سے ہماری آنکھیں کھول دیتا ہے اور ہمیں ایک طرف تو ہنر مند دور کی طرف لے جاتا ہے جبکہ دوسری طرف یہ مقالہ جدید سائنس اور روایتی اسلامی تعلیمات کے درمیان ہم آہنگی و مفاہمت پیدا کرنے کی کوشش کرتا دکھائی دیتا ہے۔ یہ مقالہ کامیابی کے ان عوامل کی جانب بھی نشاندہی کرتا ہے جو سائنس کو دنیائے اسلام کے اس حلقے میں عروج بخشتی ہیں جہاں سائنس کو یا تو یکسر بھلا دیا گیا ہے اور یا پھر اسے نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ یہاں ہم مسلم دنیا میں سائنس کے سنہری دور کے احیاء کے لیے کچھ تجاویز پیش کریں گے۔
ڈاکٹر نوید امام سید کینیڈا