دنیا میں کھجور کے درختوں کا اندازہ لگ بھگ (130) ملین لگایا گیا ہے، یہ درخت 30 ممالک میں پائے جاتے ہیں۔یہ ممالک اجتماعی طور پر سالانہ (9) ملین ٹن کھجور پیدا کرتے ہیں۔ صرف عرب میں 86,000,000درخت ہیں ان سے سالانہ تقریبا 7 ملین ٹن کھجوریں پیدا ہوتی ہیں۔ دوسرے الفاظ میں عالمی سطح پر پیداوار کا 80٪ عرب ممالک میں پیدا ہوتا ہے۔اگر ایران، پاکستان اور دیگر غیر عرب اسلامی ممالک کی کھجوریں اس میں شامل کر لی جائیں تو یہ نسبت اور بھی بڑھ جاتی ہے ۔ ذیل میں عالمی ادارہ خوراک (ایف او ڈبلیو) کے جاری کردہ سال 2013-2014ء کے دوران اسلامی ممالک کی پیداوار کی مقدار کی ایک فہرست ہے:
مصر: 1،501،699 ٹن
ایران: 1،083،720 ٹن
سعودی عرب: 1،065،032 ٹن
الجیریا :848،199 ٹن
عراق: 676،111 ٹن
پاکستان: 526،749 ٹن
عمان: 269،000 ٹن
متحدہ عرب امارات: 245،000 ٹن
تیونس: 195،000 ٹن
لیبیا: 174،040 ٹن
مراکش: 107،611 ٹن
یمن: 54،197 ٹن
فلسطین: 45،195 ٹن
کویت: 36،978 ٹن
ترکی: 33،232 ٹن
قطر: 22،100 ٹن